286

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم نے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں24 نومبر2019 کوکھیلے گئے

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم نے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں24 نومبر2019 کوکھیلے گئے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم نے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں24 نومبر2019 کوکھیلے گئے سولہویںگورنرا سٹیٹ بینک انٹر بینکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلم کمرشل بینک کی ٹیم کو 125 رنز سے شکست دے دی ہے۔




زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ18 اوورزمیں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے MCB کی ٹیم کو233 رنز کا ہدف دیا۔ علاوہ ازیںزرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے علی ناصر نے 111 جبکہ




احسن کریم نے 86 رنز سکورکئے۔ اس کے جواب میں مسلم کمرشل بینک کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں صرف 98 رنز بنا سکی۔ جبکہ زرعی ترقیاتی بینک کی جانب فرہان شفق اور ماویہ ساجد نے بالترتیب پانچ اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں