109

سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علا قوں میں پیر کے روز تجاوزات اور متعدد تعمیرات کا خاتمہ کر دیا

سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علا قوں میں پیر کے روز تجاوزات اور متعدد تعمیرات کا خاتمہ کر دیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علا قوں میںپیر کے روز کئے گئے انسداد تجا وزات کاروائیوں کے دوران سر کاری ارا ضی
پر قائم کی گئی

تجا وزات اور متعدد تعمیرات کا خاتمہ کر دیا۔تجاوزات کے خا تمے کے لئے کی گئی کا روائیوں کے دوران جاوید مارکیٹ سیکٹر I-10/4 کے عقب میں غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ 6عدد بھینسوں
کے با ڑے، 7غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ دیواریں اور سرکا ری اراضی پرتعمیر کردہ متعدد گیٹس کا خا تمہ کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر G-8کے مختلف حصوں سے 4عدد تعمیراتی سا مان کے ڈپوکو ختم کرنے کے علا وہ سیکٹر G-9 سےایک عددغیر قا نونی طور پر تعمیر کیا گیا

ایک عدد کمرہ اور ایک عدد لکڑی کے ٹال کا خا تمہ کر دیا گیا۔ اسی طرح کاک پل کے قریب ڈھوک کاک میں کی




گئی ایک کاروائی کے دوران انفورسمنٹ کی ٹیموں نے دو عدد کمرے اور سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ ایک عدد چار دیواری کو مسمارکردیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں