165

جی ٹی روڈ سنگجانی مارگلہ کے قریب مسافر وین میں اچانک اگ بڑھک اٹھی

جی ٹی روڈ سنگجانی مارگلہ کے قریب مسافر وین میں اچانک اگ بڑھک اٹھی

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر اسلام آباد) جی ٹی روڈ سنگجانی مارگلہ کے قریب مسافر وین میں اچانک اگ بڑھک اٹھی,گاڑی مکمل جل گئی.خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا.




تفصیلات کے مطابق سنگجانی کے قریب جی ٹی روڈ مارگلہ کے مقام پر راولپنڈی سے ٹیکسلا جانے والی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.




آگ لگنے کے فورا بعد فائر بریگیڈ اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی.تمام مسافروں کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا گیا.مسافروں کو نکالنے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم گاڑی مکمل جل تھی.پولیس کے مطابق مسافر وین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی,




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں