126

منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ترنول کی چھٹی

منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ترنول کی چھٹی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر اسلام آباد)منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ترنول کی چھٹی,انسپکٹر ارشد علی نئے ایس ایچ او تعینات.چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور دیگر بڑھتے جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او ترنول کو لائن حاضر کر دیا گیا,




انسپکٹر ارشد علی کو ایس ایچ او ترنول تعینات کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ میں جب سے سب انسپکٹر شمس الاکبر کو تعینات کیا گیا تھا جرائم روز بروز بڑھتے گئے




,منشیات فروشی کا مذموم دھندہ عروج پر پہنچ گیا.عوامی شکایات پر اعلی افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شمس الاکبر کو ہٹا کر سی آئی اے رپورٹ کرنے حکم دے دیاجبکہ انسپکٹر ارشد علی کو تھانہ ترنول تعینات کر دیا گیاہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اس امتحان میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں