135

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سلمان امجد کی جانب سے 13رکنی مرکزی مارکیٹنگ ٹیم کا باضابطہ اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سلمان امجد کی جانب سے 13رکنی مرکزی مارکیٹنگ ٹیم کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد(( نوید ملک سٹی رپورٹر )) پاکستان تحریک انصاف کی مارکیٹنگ اور ریسرچ ٹیم کے سربراہ سلمان امجد کی جانب سے 13رکنی مرکزی مارکیٹنگ ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی مارکیٹنگ ٹیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے




۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے مرکزی مالیات ٹیم کے سربراہ سلمان امجد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مارکیٹنگ ٹیم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تحریک انصاف کے ویژن اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔تحریک انصاف ایک جدید سیاسی جماعت کی صورت میں حکومتی اور سیاسی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے گی۔




مرکزی مارکیٹنگ ٹیم کے نومنتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ مرکزی مارکیٹنگ ٹیم پارٹی آئین کے تحت ملنے والی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے میں کامیاب ہو۔تحریک انصاف کی 13رکنی مرکزی مارکیٹنگ مختلف شعبہ جات و موضوعات پر مارکیٹنگ مواد تیار کرے گی اورر موضوع پر کام کی نگرانی کیلئے الگ الگ




“سٹریم لیڈ” مقرر کردیے گئے ۔سیاحت اور پاکستان کی برانڈنگ کیلئے ذمہ داریاں کہکشاں سید کے سپرد ۔سرمایہ کاری کیلئے موسی شیخ جبکہ معیشت اور مالیات کیلئے فہد شیخ نامزد۔ “اسلاموفوبیا” سے نمٹنے کے لئے سعدی منصوری مرکزی مارکیٹنگ ٹیم میں شامل جبکہ ریاست مدینہ کی طرز پر




“عوامی فلاح و بہبود” کے منصوبوں پر کام کی ذمہ داری “علی چودھری” کے سپرد۔ “ہما مقصود” خارجہ امور، ملکی سالمیت اور کشمیر کے حوالے سے کام کی ذمہ دار ہونگی جبکہ انسداد بدعنوانی منی لانڈرنگ کا شعبہ ابرار باجوہ کے حوالے کردیا گیا ۔پنجاب اورپختونخوا کی گورننس کو اجاگر کرنے کا کام




بالترتیب فرحان زیدی اور معراج الحق کے سپرد جبکہ احسن طلعت ماحولیات تغیر اور تعلیم کے شعبے میں کیا جانے والا کام اجاگر کرینگے ۔سدرہ عمران نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے پروگرام جبکہ افضال اکرم شعبہ صحت کے حوالے سے فرائض سرانجام دینگے۔کمپیٹیٹر رسپانس کانٹینٹ کی تیاری کیلئے علی حیدر مرکزی مارکیٹنگ ٹیم میں شامل۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں