297

ڈی سی اسلام آباد نےقلعہ سرائے خربوزہ کی زمین پر ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد

ڈی سی اسلام آباد نےقلعہ سرائے خربوزہ کی زمین پر ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ڈی سی اسلام آباد نےقلعہ سرائے خربوزہ کی زمین پر ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی ,جن لوگوں نے قلعہ کی زمین پر تعمیرات کر رکھی ہیں وہ ملکیتی ثبوت پیش کریں.تفصیلات کے مطابق ترنول کے علاقہ سرائے خربوزہ میں شیر شاہ سوری دور کا موجود قلعہ کی زمین پر قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے قبضہ جما رکھا ہے.




قلعہ کی دیواروں کو توڑ کر لوگوں نے مکان تعمیر کر لئے ہیں.میڈیا کی خبروں پر اسلام آباد انتظامیہ نے فوری نوٹس لے لیا. گزشتہ روز قلعہ کی دیواروں پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس چسپاں کر دئیے گئے




کہ پرانا قلعہ کا کل رقبہ 31کنال 13 مرلے ہے جو خسرہ نمبر 1031میں واقع ہے مذکورہ خسرہ میں ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور جن لوگوں نے قلعہ کی زمین پر مکانات تعمیر کر رکھے ہیں وہ اپنا فرد ملکیت پیش کریں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں