142

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اسلام آباد سینٹ میں خطاب

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اسلام آباد سینٹ میں خطاب

اسلام آباد(سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اسلام آباد سینٹ میں خطاب. آگر کشمیر کا جھنڈا گرگیا تو ہندوستان کا اگلا نشانہ پاکستان ہے، آگر کشمیر امت کا مئسلہ نہیں تو فلسطین بھی امت کا مئسلہ نہیں، راجہ فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہماری مائیں بہنیں روز دروازہ کھول کر دیکھتی ہیں کہ پاکستانی فوج آئی یا نہیں آپ کو کیا ہو گیا ہے آپ ڈالر کے پیچھے پڑھے ہیں کیا ڈالر کھائیں گے آپ؟




میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں عملی اقدامات اٹھائے جائیں کیا آپ ہر کشمیری کا مرنے کا انتظار کر رہے ہیں جو امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک خاتون روز بیان ٹھوکتی ہے جو مشیر اطلاعات ہے جسے کشمیر کے بارے میں پتہ کچھ نہیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید حیران کُن ہے.




جب تک آپ آزاد کشمیر حکومت اور حریت کانفرنس کو کردار نہیں دینگے آپ سات سو سال کشمیر کا کیس لڑیں کچھ نہیں ہونا، کشمیریوں پر اعتماد کریں، بین الاقوامی سطح پرکشمیریوں کی بات سُنی جائے گی




آپ کی نہیں. آپ روزانہ آزاد کشمیر کی بات کرتے ہیں کیا مقبوضہ کشمیر کی عوام مرتی رہے گی، مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستانی افواج کی منتظر ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں