136

اسلام آباد عباسی برادری کی آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی حمایت

اسلام آباد عباسی برادری کی آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی حمایت

اسلام آباد (نوید ملک سٹی رپورٹر )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عباسی برادری کا بڑا اجتماع امتیاز عباسی اور طاہر عباسی کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران اور سینئر اراکین نے شرکت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے متفقہ طور پر آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے





آئی سی سی آئی الیکشن کمپین کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کے نامزد امیدواران کا براہ راست اسلام آبادکی مارکیٹوں سے تعلق ہے اور ہمیشہ چیمبر میں چھوٹے تاجر کو نمائندگی دی ہے اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں مارکیٹوں میں پارکنگ کا مسئلہ ہو یا قانون کرایہ داری یا تاجروں کو درپیش ٹیکس کے مسائل اور رہائشی مسائل سے بھی آگاہ ہیں




انشاءاللہ منشور میں پروگرام دے رہے ہیں اور انشاءاللہ فاؤنڈر گروپ کامیابی کے بعد حل کرانے کی بھرپور کوشش کرے گاایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر آئی سی سی آئی الیکشن کمپین کے کو چیئرمین ظفر بختاوری نے کہا کہ عباسی برادری کے اجلاس میں بھرپور شرکت پر شکریہ شکرگزار ہیں اور فاؤنڈر گروپ کی الیکشن میں غیر مشروط حمایت کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں




انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرانے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اور انھوں نے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ 18 ستمبر کو فاؤنڈر گروپ کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرائیں مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود ،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی بھارا کو




انجمن تاجران کے صدر نوید عباسی ایف ٹین مرکز کے چئیرمین طاہر عباسی ،ضیاء عباسی ،میاں شوکت، خالدجاوید ،میاں اکرم فرید، شیخ طارق صادق ،خالداقبال ملک، خالد محمود چوہدری ،نوید ملک ،چوہدری وحید الدین، فیاض عباسی، عقیل عباسی، اخلاق عباسی ،شیخ سلیم اور دیگر نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں