129

ربجا کے صدر نثاراحمد کی الطاف احمد بٹ حج کی ادائیگی کے بعد وفد کے ہمراہ ملاقات

ربجا کے صدر نثاراحمد کی الطاف احمد بٹ حج کی ادائیگی کے بعد وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)سینئر کشمیری رہنما محترم الطاف احمد بٹ سے حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نےوفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی





Image may contain: 9 people, people standing and indoor

اور حج ادائیگی کی مبارک باد دی ۔اس موقع پر الطاف احمد بٹ نے کہا کشمیر میں موجودہ بھارتی بربریت کے خلاف جس طرح اسلام آباد راولپنڈی کی صحافی برادری نے آواز اٹھائی اور یہ آواز پوری دنیا میں آزادی کشمیر کی تحریک میں جان ڈال میں کامیاب ہوئی ۔اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے




پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں اور دیگر مزاہب نے بھی بھر پور آواز آٹھائی ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کے رول کو سراہا اور کہاں اگر ملک میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی اپنا رول نہ نبھاتا تو شاید ھماری حکومت اور سیاست دان سورہے ھوتے اور خواب غفلت میں ھوتے




الطاف بٹ نے ملک بھر کے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو جگانے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ حکومت مسلۂ کشمیر کے حوالے اور مودی کے جارحانہ اقدامات کے حوالے سے غفلت اور دباو کی شکار نہ ھو۔اس





Image may contain: 7 people, people standing

ملاقات پر نائب صدر نصرت عباس جوائنٹ سیکرٹری فاروق احمد جوائنٹ سیکرٹری نوید اقبال اور فائزہ شاہ کاظمی بھی موجود تھیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں