129

متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران پاکستانی عوام کے لئے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران پاکستانی عوام کے لئے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی اُمور شیخ منصور بن زیدالنہیان کو حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال پاکستان دیئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ




متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران پاکستانی عوام کے لئے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

شیخ منصور بن زیدالنہیان اور ان کے خاندان کی پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بانی شیخ زید بن سلطان النہیان ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے تھے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے تھے




انہوں نے کہا کہ یہی تسلسل ابھی بھی بر قرار ہے اور متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران پاکستانی عوام کے لئے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام اور حکومت بھی عرب امارات کو بھائی سے کم نہیں سمجھتے اور ہر موقع پر متحدہ عرب امارات کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں




کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ یہاں مقیم ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی امارات کو اپنا گھر سمجھتے ہیں




کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ یہاں مقیم ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی امارات کو اپنا گھر سمجھتے ہیں

اور شیخ منصور بن زید کو حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال پاکستان دئیے جانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں