149

ترنول کے علاقہ ڈہوک عباسی میں نقاب پوش مسلح ڈاکوگھر میں گھس کرلاکھوں کا قیمتی سامان لے اڑے

ترنول کے علاقہ ڈہوک عباسی میں نقاب پوش مسلح ڈاکوگھر میں گھس کرلاکھوں کا قیمتی سامان لے اڑے

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھانہ ترنول کے علاقہ ڈہوک عباسی میں نقاب پوش مسلح ڈاکوگھر میں گھس کر اہل خانہ سے نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور قیمتی سامان لے اڑے،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ ڈہوک عباسی کے رہائشی تیمور عباسی معز عباسی پسران خلیل عباسی نے پولیس کو بتایا کہ رات ایک بجے نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں کا ایک بڑا گروہ گھر میں داخل ہوا





اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا.ایک لاکھ پندرہ ہزار نقدی4تولہ سونے کے طلائی زیورات ایک عدد موٹر سائیکل7 عدد قیمتی موبائل اور گھر سے دیگر قیمتی سامان لے گئے.




پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا. واضح رہے کہ کہ ترنول کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں