136

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی ڈی چوک آمد

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی ڈی چوک آمد

اسلام آباد:((رپورٹ:نوید ملک ))آج تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاج کے حوالے سے جگہ کا جائزہ لینے کے لیے ڈی چوک کا دورہ کیا۔اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابو الحسن، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور اسلام آباد کے صدر فرید رحمان سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔




اس موقع پر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی اورشرکاءکی آمد و رفت کیلئے داخلی و خارجی راستوں کا تعین بھی کیا گیا۔ احتجاج کی میڈیاکوریج کیلئے خصوصی انتظامات اوراحتجاج میں خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کے انتظامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے سیف اللہ نیازی نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کی یکطرفہ

منسوخی کا فیصلہ کرکے جنوبی ایشیاء میں فساد کا بیج بویا ہے۔مودی سرکار نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی کوشش کی۔مودی نے جو کرنا تھا کرلیا، اب ہماری باری ہے۔مودی جانتا ہے ہماری باری لمبی بھی ہوتی ہے اور ہندوستان کیلئے بہت بھاری بھی۔کل مودی کو پیغام دیں گے کہ قوم کیا چاہتی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں