145

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات حریت قیادت سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر تبادلہ خیال آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اور




عوام مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کیساتھ ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،بھارت ایل او سی پر کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،بین الاقوامی برادری بھارتی فوج کے سفاکانہ اقدامات کا نوٹس لے




،آزادحکومت ،حریت قیادت اور عوام سب ایک پیج پر ہیں ،حریت قیادت کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے ،سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق ،یسین ملک ،شبیر احمد شاہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مسلمہ لیڈر ہیں پاک فوج ہماری فوج ملکر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے ،




کپواڑہ میں سات نوجوانوں کی شہادت بھارتی فوج کا ظالمانہ فعل ہے عبداللہ گیلانی ،فیض نقشبندی ،عبد الحمید لون،رفیق ڈار ،سید یوسف نسیم سمیت حریت قائدین کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں