سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کا وزیر اعظم کا ویژن شرمندہ تعبیر ہوگا 169

سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کا وزیر اعظم کا ویژن شرمندہ تعبیر ہوگا

سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کا وزیر اعظم کا ویژن شرمندہ تعبیر ہوگا

اسلام آباد: (( رپورٹ نوید ملک))سیف اللہ نیازی کی تقرری کا فیصلہ نہایت مسرور کن ہے۔تحریک انصاف کیلئے سیف اللہ نیازی کی بے مثال قربانیاں ہیں۔یہ بات قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہی جب وہ آج تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی سے ملاقات کے لیے آئے۔انہوں نے منتظم اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سیف اللہ نیازی کو مبارکباد دیتے کہا کہ سیف اللہ نیازی کی محنت سے تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کا وزیر اعظم کا ویژن شرمندہ تعبیر ہوگا۔ قاسم سوری نے مزید کہا کہ کارکنان اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھیں اور وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کا تنظیمِ نو میں ساتھ دیں۔سیف اللہ نیازی نے جذبات، دعاوں اور نیک تمناوں کے اظہار پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں