یو این ڈی پی کی طرف سے آل سٹنڈینگ کمیٹی کا اہم اجلاس 114

یو این ڈی پی کی طرف سے آل سٹنڈینگ کمیٹی کا اہم اجلاس

یو این ڈی پی کی طرف سے آل سٹنڈینگ کمیٹی کا اہم اجلاس
ڈپٹی سپیکر محمود جان،فضل الہی کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی کی شرکت

پشاور(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) یو این ڈی پی کی طرف سے آل سٹنڈینگ کمیٹی کا اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ سپیکر, ڈپٹی اسپیکر اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھرپور شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو این ڈی پی نالج اور شیئرنگ کی طرف سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ کے اسپیکر مشتاق احمد غنی،ڈپٹی اسپیکر محمود جان،ایم پی اے حاجی فضل الہی،ایم پی اے بابر سلیم خان، ایم پی اے ظہور خان، ایم پی اے تاج محمد ، ایم پی اے باچہ صالح،ایم پی اے آصف خان ،ایم پی اے خالق خان،ایم پی اے ارباب وسیم، ایم پی اے ثمر بلور، ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس، یو این ڈی پی کے چیئرمین، اور دیگر اراکین اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تمام ارکین اسمبلی نے آل سٹنڈینگ کمیٹی کے اہم اجلاس کے موقع پر بریفنگ دی اس موقع پر سب ارکین اسمبلی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیٹیوں کے رول کو ہم آگے بڑھاینگے اور اس کو مضبوط سے مضبوط تر بناینگے تا کہ خیبر پختونخواہ کے سٹینڈینگ کمیٹی ترقی کر سکے اور عوامی مسائل بھی حل ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں