پی ٹی آئی امیدوار اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ 151

پی ٹی آئی امیدوار اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ

پی ٹی آئی امیدوار اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔

ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔
ایس پی نےکہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں