عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے: فواد چوہدری 85

عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے: فواد چوہدری

عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مفاد ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں، پاکستان سے جو 3 ہزار کروڑ باہر گئے وہ واپس کیسے آئیں گے یہ اہم ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے، پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کو دفاع کا بھرپور موقع ملا اور یقین ہےکہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں