یوم علی ؓ پر ملک بھر میں مجالس عزا برپا اور جلوس برآمد کیے جائیں گے 128

یوم علی ؓ پر ملک بھر میں مجالس عزا برپا اور جلوس برآمد کیے جائیں گے

یوم علی ؓ پر ملک بھر میں مجالس عزا برپا اور جلوس برآمد کیے جائیں گے

کراچی: یوم علی ؓ پر ملک بھر میں مجالس عزا برپا اور جلوس برآمد کیے جائیں گے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

برآمد ہونے والے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مختص مقام پر اختتام پذیر ہوں گے۔

لاہور میں موچی گیٹ سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا جب کہ کراچی میں مرکزی جلوس نماز ظہر کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی تاہم خواتین، بچے اور بزرگ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینرز رکھ کر سیل کر دیا گیا، جلوس کے راستے میں آنے والی دکانیں بھی سیل ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس سے قبل رینجرز اور پولیس کی جانب سے پٹیل پاڑا اور لسبیلہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں