نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے پہلااین پی سی سٹاف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورمنٹ 117

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے پہلااین پی سی سٹاف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورمنٹ

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے پہلااین پی سی سٹاف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورمنٹ

کامران حمید کی ٹیم نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد نعیم کی ٹیم کو ہرادیا۔کامران حمید کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار اورز میں مخالف ٹیم کو43رنز کا ہدف دیاتھا

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے منعقد شدہ پہلااین پی سی سٹاف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورمنٹ کامران حمید کی ٹیم نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد نعیم کی ٹیم کو ہرادیا۔

[smartslider3 slider=4]

کامران حمید کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار اورز میں مخالف ٹیم کو43رنز کا ہدف دیاتھا جبکہ نعیم کی ٹیم نے متعلقہ چار اورزمیں 40رنز بنائے

کامران حمید نے اپنی فتح انتظامیہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری، سیکرٹری این پی سی شکیل انجم اور سپورٹس کمیٹی کی جانب سے پہلا این پی سی سٹاف کرکٹ ٹورمنٹ منعقد کرناانتہائی خوش آئند ہے۔

انتظامیہ کی طر ف سے مکمل تعاؤن پر تہہ دل سے مشکور ہیں فائنل میچ کے اختتام پر وننگ ٹیم، بیسٹ پلیئرکو نقد انعامات سمیت ٹرافی بھی دی گئی۔

سپورٹس کمیٹی کے ممبراور مہمان خصوصی مدثر چوہدری نے کہا کہ سٹاف کے درمیان کھیلاجانے والا ٹورمنٹ منعقد کرنے سے دلی خوشی ہوئی، اور سٹاف کو کھیلتے ہوئے میچزدیکھنے کا مزہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں